مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس کے اعلی اہلکار محمود مرضی الجمیلی کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار سے داعش دہشت گردوں کے اعلی کمانڈر فرار ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد عراقی رضاکار فورس کا مقابلہ کرنے سے بالکل عاجز آگئے ہیں اور ان کے فرار کی اصل وجہ عراقی رضاکار فورسز کی استقامت اور پائداری ہے۔
رضاکار فورس کے اعلی اہکار کے مطابق داعش دہشت گردوں کے اعلی رہنما الانبار کے ایک دوسرے علاقہ میں فرار ہوگئے ہیں اور وہ جہاں کہیں بھی جائیں گے عراقی فورسز اور رضاکار دستے بھی وہیں پہنچیں گے۔
آپ کا تبصرہ